راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کروانے کی بات چیت چل رہی ہے، اس کو جلد فائنل کریں، یکم مئی سے پہلے فیصلہ کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی،سیاسی فیصلوں میں تاخیرملک کوسیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل(این ایس سی) کوسیاسی اکھاڑا بنانا فوج کوسیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے۔ الیکشن کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کوجلد فائنل کریں۔ اکتیس مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیرمزید تباہی لائے گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں 16 ارب کے کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں،پنجاب میں کوئی حکومت نہیں اورمرکز میں ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملکی معیشت پر ہی ملک کے دفاع اورآزاد خارجہ پالیسی کا دارومدار ہے،ملکی اورغیرملکی طاقتیں زمینی حقائق سے بے خبرہیں۔ انہوںنے کہاکہ توقع ہے کہ کسی بھی دن نگراں حکومت کے قیام اورنئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے،اس پرپس پردہ کام شروع ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...