ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے سْپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کیلیے 10 ہزار بندوقوں اور گولیوں کا آرڈر دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایک بار پھر سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلیے ایکشن سے بھرپور فلم میں نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں۔سلمان خان ‘سکندر’ میں ڈبل کردار ادا کریں گے۔فلمسازوں نے ایکشن سینز کیلیے 10 ہزار بندوقوں اور گولیوں کا آرڈر دیا ہے جن کی عکس بندی(آج) 22 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ ابتدائی طور پر 40 روز شوٹنگ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔فلم ڈائریکٹر شائقین کیلیے ایکشن اور جذبات کا بہترین امتزاج پیش کرنے کیلیے پْرامید ہیں۔شوٹنگ کے پہلے شیڈول میں سلمان خان اور ولن کے بیٹے کے درمیان نجی چارٹرڈ ہوائی جہاز پر سنسنی خیز لڑائی ہوگی۔سلمان خان صرف اس فلم پر توجہ مرکوز کرنے کیلیے پچھلے دو مہینوں میں کئی پروجیکٹس سائن کیے جو 2025 میں عید پر ریلیز ہوں گے۔’سنکدر’کو ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رشمیکا منڈنا بھی کردار نبھاتے ہوئے نطر آئیں گی۔جون میں سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ کے سیٹ سے پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ناڈیاڈوالا گرینڈ سن کے انسٹاگرام سے جاری کی گئی پہلی جھلک میں فلم پوسٹر کو سْپر اسٹار کے آئیکونک بریسلٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...