ممبئی (این این آئی)اداکارہ سوناکشی سنہا کا وہ گھر جس میں انہوں نے ظہیراقبال سے شادی کی تھی، فروخت کیلیے پیش کردیا گیا ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اداکارہ سوناکشی سنہا کا پرآسائش اپارٹمنٹ فروخت کیلئے پیش کیا گیا تو مداحوں کے درمیان تجسس پیدا ہوگیا کہ آخر یہ اتنی جلدی کیوں بیچا جارہا ہے۔ اس اپارٹمنٹ کی فروخت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک رئیل اسٹیٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھر کی ویڈیو اور قیمت شیئر کی گئی جس میں اپارٹمنٹ کو باندرہ ریکلیمیشن میں سمندر کے سامنے واقع ایک عالیشان فلیٹ کے طور پر بیان کیا گیا۔پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4200 مربع فٹ کا یہ سمندر کے سامنے والا واکـاِن اپارٹمنٹ مکمل طور پر تیار ہونے کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ اب اس کی قیمت 25 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔یہی نہیں بلکہ سوناکشی سنہا نے بھی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو لائیک کیا جس کے بعد ان کے مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ اسی پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوناکشی سنہا کا گھر ہے، کیا وہ یہاں سے اتنی جلدی منتقل ہو رہی ہیں؟ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ سوناکشی سنہا اپنا گھر کیوں بیچ رہی ہیں؟ انہوں نے یہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی خریدا تھا۔ایک صارف نے تو یہ سوال بھی کرلیا کہ کیا یہ سوناکشی سنہا کا گھر نہیں ہے؟ جبکہ ایک نے بتایا کہ سوناکشی سنہا کئی سالوں سے اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...