اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہراقتدار میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...