اسلام اّباد(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے سیاسی قیادت کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ طاقتور با اختیار سے مذاکرات تو ہوں لیکن قومی قیادت قومی ترجیحات پر ایک ہو، آئین کی پاسداری صرف عوام کی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ذمّہ داری بھی ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت اگر آئی پی پیز کے عذاب سے قوم کو نجات نہیں دلائے گی تو خود ڈوبے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی عیاشیاں بدعنوانیاں بند کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...