میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،خواجہ آصف

0
247

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بہت مواقع ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمئیر ایڈیشن کے سافٹ لانچ کی تقریب منعقد کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں وفاقی وزرائ، سفیر، عسکری حکام اور دیگرشعبوں کے مہمان شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بطورِ ذمے دار ملک بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔نیول چیف یڈمرل امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستان کی معیشت کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایکسپو بین الاقوامی سطح پر ہمارے تشخص کو اْجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔واضح رہے کہ میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 10 تا 12فروری 2023ئ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی۔