سعودی عرب کی انروا کے زیر استعمال اراضی ضبط کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت

0
23

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین (انروا)کے ہیڈکوارٹر کی اراضی ضبط کرنے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینی اراضی کا سرقہ قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی غیر منظم اسرائیلی خلاف ورزیوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور امدادی تنظیموں کو منظم سیاسی اور فوجی انتقام کا نشانہ بنانے اور اس کے کارکنوں کی زندگیوں کو مسلسل خطرے میں ڈالنے کی بھی شدید مذمت کی۔بیان میں کہا گیا کہ انروا ایک انسانی ہمدردی کا ادارہ ہے جس کا مشن فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہے۔ سعودی عرب انروا کے خلاف اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کو انسانی مشن کے خلاف اقدام کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔