واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام کا خیال ہے کہ اسرائیل نے حالیہ ایرانی حملے کے جواب دینے کے لیے ایران کے فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہداف کی نشاندہی کی ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطلاع میں نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ اسرائیل جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا یا قتل و غارت گری کرے گا۔ نیز کہا گیا کہ اسرائیل نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کس طرح اور کب جواب دیا جائے۔رپورٹ میں امریکی اور اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یومِ کیپور کی تعطیل کے دوران ردِ عمل سامنے آ سکتا ہے۔اسرائیل نے بارہا کہا ہے کہ وہ یکم اکتوبر کے ایرانی میزائل حملے کا جواب دے گا جو لبنان اور غزہ میں اسرائیلی حملوں اور تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں ایران نے کیا تھا۔اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کے اندر فوجی مراکز پر ایران نے جو میزائل حملہ کیا تھا، اس پر اسرائیلی ردِ عمل کا وقت اگرچہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکومت بہت اضطراب محسوس کر رہی ہے اور اس نے شرقِ اوسط کے ممالک کے ساتھ فوری سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم ہو کہ آیا وہ اسرائیلی ردِ عمل کا حجم کم کر سکتی ہے۔ یہ بھی وضاحت کی گئی کہ یہ تشویش اس غیر یقینی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے کہ امریکہ تل ابیب کو ایرانی جوہری مقامات اور تیل کی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے پر راضی کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے بالخصوص خطے میں تہران کے طاقتور ترین گروہ حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے بعد۔ ان اسرائیلی حملوں سے حزب اللہ کی صلاحیتیں کمزور ہو گئیں اور وہ اسرائیل کو کوئی خاص تکلیف پہنچانے سے قاصر ہو گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...