اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے اس لئے بلیک میل کررہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (ٹوئٹر ) پر جاری بیان میں لکھا کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف قید تھے توانہیں اپنی بیوی( کلثوم نواز) سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی اور وہ اسی حال میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بلیک میل کر رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہیے ورنہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کانفرنس کو سبو تاڑ کیا جائے گا۔انھوں نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...