نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا، حزب اللہ کا دعوی

0
23

تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ڈرون طیاروں کی مدد سے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان حزب اللہ محمد عفیف نے اس بات کا اعلان بیروت کے مضافات میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ خیال رہے اسرائیلی فوج کے لبنانی عوام کو علاقے سے نقل مکانی کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد پریس کانفرنس جلد ہی ختم کر دی گئی۔حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف نے کہا کہ حزب اللہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی مکمل ذمہ داری کا اعلان کرتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے زیرحراست جنگجووں سے متعلق سوال پر عفیف نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہمارا دشمن جنگی قوانین ، اخلاقیات اور بین الاقوامی کنونشز کو نہیں مانتا ہے۔ لیکن اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قیدی بنائے جانے والوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔عفیف نے بتایا کہ قرض الحسن نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں ۔ ان تمام کاموں کو کیا جائے گا جو ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کے لیے ضروری ہیں۔