اسلام آباد اور چاروں صوبائی اکائیوں میں آبادی کے تناسب سے بیرون ملک سکالر شپس مساوی تقسیم کی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

0
61

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبائی اکائیوں میں آبادی کے تناسب سے بیرون ملک سکالر شپس مساوی تقسیم کی جاتی ہیں۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز شہادت اعوان اور کامران مرتضیٰ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنگری میں سکالرشپس دینے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈومیسائل ، شناختی کارڈ اور تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر یہ سکالرشپس دی جاتی ہیں۔ صدر نشین نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔