لاہور(این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر، قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق 27 سے 28 فٹ بلند مجسمے کو 18 دن میں مکمل کیا گیا ہے، مجسمے کو رنر مین کا نام دیا گیا ہے، مجسمے میں کھلاڑی کو دوڑتے ہوئے انداز میں دکھایا گیا ہے، لوہے سے تیار کردہ مجسمے کا وزن دو ٹن ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر اس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ ماہ سٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ اس سٹیڈیم کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور شائقین کو بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔