فلسطینیوں کو ان کی زمین سے ہٹانے سے متعلق ٹرمپ کابیان ناانصافی پر مبنی ہے،دفترخارجہ

0
23

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے ہٹانے سے متعلق امریکی صدرکابیان ناانصافی پر مبنی ہے۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح ہے، ہماری پالیسی جو1947 سے آرہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کیلئے زور دیتے ہیں1947 سے فلسطین کے بارے یہی پالیسی ہے۔