خیبر(این این آئی) پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہو گئی تاہم ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد افغانستان کو پیدل آمدورفت شروع ہو گئی تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہو گی، سرحدی گزرگاہ 26 دن بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں، فائرنگ سے پاکستان اور افغانستان طور خم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔امیگریشن حکام نے بتایا کہ سرحد بند ہونے کے باعث صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جا رہی تھی، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔حکام کے مطابق گذشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم پھر خراب ہو گیا، سسٹم کی مرمت کے لئے انجنئیرز کو طلب کیا گیا جس کے بعد سسٹم کی مرمت مکمل کی گئی، 21 فروری کو افغانستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا۔یاد رہے کہ پاک افغان طورخم سرحد کو 27 دن بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، قبائلی جرگے نے متنازع تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا، افغان جرگہ نے 17 مارچ تک سرحد کھولنے کی مہلت مانگی تھی۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...