اسلام آباد (این این آئی)مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آگئی، حکومت سے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بعد 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ٹیرف کمی کرنے کے لیے مشترکہ درخواست دے دی، نیپرا 16 اپریل کو درخواست کی سماعت کریگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا میں درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دی ہے، بیگاس پر چلنے والے چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے درخواست جمع کرائی ہے۔2002 کی پاور پالیسی کے تحت چلنے والے پاور پلانٹس اٹک جین اور فاونڈیشن پاور کمپنی نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے۔وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی، بیگاس پر چلنے والے پاور پلانٹس سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی۔نیپرا سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کیٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کا جائزہ لیا جائے گا، بیگاس پاور پلانٹس کے ورکنگ کیپٹل کمپونینٹ کو 50 فیصدکم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔بیگاس پاور پلانٹس کی ای پی سی لاگت کے 0.70 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا جائزہ لیا جائے گا، اٹک جین، فاونڈیشن پاور کی ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کاجائزہ لیا جائے گا۔ان پاور پلانٹس کی او اینڈ ایم انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگاـیاد رہے کہ نیپرا میں اس سے پہلے 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی، جس پر نیپرا سماعت بھی کرچکا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...