واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کا کہا۔دونوں رہنماوں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرح بھارت کے ساتھ بھی تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔