مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0
233

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے دوبارہ درخواست دائر کر دی۔ مریم نواز نے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو نے چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی ،طویل عرصے کے لئے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔