عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
411

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست اظہر مشوانی کے بھائی مظہرالحسن نے دائرکی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہیں، 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا ء کیا گیا، اظہر مشوانی کے اغوا ء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹائون میں درج کرایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔