اسلام آباد (این این آئی)حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں حالیہ بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 86 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جس کی تعداد 52 تک ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 20 ،بلوچستان 6 ، سندھ 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہے جن میں 56 مرد 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں جب کہ اس دوران ملک بھر میں 97 گھروں اور 46 مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...