مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبوی ۖ میں دیکھ بھال، تکنیکی اور آپریشنل امور کی ذمہ دار ایجنسی نے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پر حج کے دوسرے سیزن کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کو مربوط خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں اور کام تیز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تکنیکی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے مسجد نبوی کے صحن میں 256 چھتریوں، 6 ایئر کنڈیشننگ یونٹس (چلرز)، 18 ایلیویٹرز کو فعال رکھا ہے۔اس کے علاوہ 176 ایسیٹرز، 118,000 لائٹنگ یونٹس کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے علاوہ 27 موبائل ڈومز، 424 سپرے پنکھے،2821 ٹوائلٹس، 1076 پینے کیپانی کے کولر، روضہ مبارک میں 27 ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے علاوہ، مسجد نبوی میں 6060 لاڈ سپیکر، 8383 بیرونی اور اندرونی وضو خانے اور 1374 کراڈ کنٹرول کیمرے اور 4322 کار پارکنگزکوفعال رکھا ہے تاکہ زائرین کو مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کسی مش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...