واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو سٹر ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کو یوکرین کو سٹر گولہ بارود فراہم کر کے ہمیں تیسری جنگ عظیم کے طرف نہیں دھکیلنا چاہئے۔ سابق صدر کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کو سٹرہتھیاروں کی فراہمی کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ٹرمپ آئندہ سال امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر کو جنگ کو روکنے اور ایک نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہونے والی خوفناک موت اور تباہی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر سٹر گولہ بارود کی ترسیل امریکا میں روایتی جنگی سازوسامان کی کمی کی وجہ سے تھی تو یہ اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس کا یقینی طور پر مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے آخری ذخیرے کو ایسی صورتحال میں یوکرین نہیں بھیجنا چاہئے جہاں بدعنوان جو بائیڈن کے مطابق ہمارے اپنے اسلحہ خانے کو خطرناک حد تک کم کردیا گیا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیٹو کے بہت سے رکن ممالک یوکرین کو سٹر گولہ بارود فراہم کرنے کے امریکی فیصلے سے متفق نہیں ہیں، لیکن یہ اتحاد کی صفوں میں تقسیم کا باعث نہیں بنتا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیئف کو سٹر گولہ بارود فراہم کرنا ایک عارضی اقدام ہو گا جب تک کہ روایتی گولہ بارود کی پیداوار میں اضافہ نہ ہو جائے اور اس کے ذخیرے کو دوبارہ بھر دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مہینے پہلے ہم نے گولہ بارود کی پیداوار میں سنجیدگی سے اضافہ کرنا شروع کیا اور ایک بار جب اس کی مقدار مطلوبہ سطح تک پہنچ گئی۔ یوکرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سٹر گولہ بارود کی فراہمی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ امریکا نے روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد پہلی بار یوکرین کو سٹر بم فراہم کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...