اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ وہ پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں اسدعمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر ہے اس میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں ہسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا سیاست کا فائدہ نہیں ہے، اپوزیشن نے جس طرح کورونا کو استعمال کیا اس سے بڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑ دھکڑ کر کے روکنے والے نہیں، اپوزیشن قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ذمے داری ان کی ہوگی اور اگر عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالا گیا تو اپوزیشن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...