لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہوں گے یہ ایک اہم سوال ہے، آئین واضح حکم دیتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کروانے ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ سپریم کورٹ بار کونسل کی الیکشن کی بابت اپیل سپریم کورٹ میں انتہائی اہم ہے، الیکشن کمیشن کہہ چکا ہے سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں کی نشستیں بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن کو معلوم ہے آئینی ترمیم کے بغیر نشستوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ترامیم الیکشن ایکٹ میں کی گئی ہے، آئین اپنی جگہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آخری 15 دنوں میں شہباز حکومت نے تمام قانون عوام کی افادیت کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتیات کیلئے بنائے، موجودہ سیاسی حالات میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف جسٹس اپنے آخری دنوں میں کافی اہم فیصلے کر کے جائیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 11مارچ کی رات 12بجے آدھی سینٹ خالی ہو جائیگی اس سے پہلے الیکشن کروانا ضروری ہو جائیگا، الیکشن اس سے لیٹ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا، سی سی آئی کی میٹنگ میں دو صوبوں کے نگران وزیراعلی نے ووٹ ڈالا جس نے سی سی آئی کے میٹنگ کے فیصلے پر آئینی سوال پیدا کر دیئے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...