راولپنڈی (این این آئی)پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ بھی گرفتار افراد میں شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور پاکستان میں ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی، بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیرِ نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعیداز قیاس نہیں، توقع ہے کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام مثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...