اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے، دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق یوم دفاع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے،وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،وطن عزیز کوآج انتہا پسندی ،دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...