اسلام آباد(این این آئی)معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔ایک انٹرویومیں اداکار نے کہا کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سجل علی اور یمنی زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔فلم انڈسٹری کو مسائل سے کیسے نکالا جائے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ 2024سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بنائوں گا، ماضی میں بھی میں نے فلم میں ہوں شاہد آفریدی بناکر انڈسٹری کو سنبھالا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہوں۔جب ہمایوں سے سوال کیا گیاکہ آپ کی اداکاری پر بہت سے فنکار تنقید کرتے ہیں،اس کی کیا وجہ ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند بیوقوف مجھ سے حسد کرتے ہیں، باقی سب تو مجھے بہت پیار کرتے ہیں، تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید سے سوال پوچھا گیاکہ ماہرہ خان کی شادی ہونے والی ہے، اس سے آپ کی فلم پر کوئی فرق پڑے گا؟اس پر جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایاکہ ماہرہ خان کی شادی سے میری فلم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ماہرہ خان کے ساتھ فلم بن روئے میں ہماری جوڑی مقبول ہوچکی ہے، میری نئی فلم میں بھی ان کو میرے ساتھ پسند کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ ماہرہ جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں، بعدازاں ان کی مینیجر کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔مینیجر کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں ۔
مقبول خبریں
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...
ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل
نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ...
نیویارک (این این آئی)کانز فلم فیسٹیول 2025 کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے...
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...