نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پرتپاک استقبال کیا تاہم صحافیوں کو اہم اجلاس کی کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جی 20 جیسے بڑے سربراہی اجلاسوں کے موقع پر اس طرح کے دو طرفہ ملاقاتوں تک میڈیا کی رسائی کو ہمیشہ سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن اسے شاذ و نادر ہی مکمل طور پر روکا جاتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی حکام نے جون میں واشنگٹن کا سرکاری دورہ کرتے ہوئے ایک پریس بریفنگ میں مودی کے امریکی نامہ نگاروں سے ایک سوال لینے پر راضی ہونے سے پہلے طویل مذاکرات کئے تھے۔ بھارتی رہنما شاذ و نادر ہی کبھی غیر ملکی میڈیا کے سوالات لیتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...