سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں

0
141

اسلام آباد (این این آئی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش تیز کردی۔ایک انٹرویومیں مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی اور خواجہ ہوتی سمیت کئی سیاستدانوں کو نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوگیا ہوں۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ پچھلے تین سال میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کرنے کا موقع ملا، ان سیاسی جماعتوں نے اپنے مسائل تو حل کر لیے مگر عام آدمی کے مسائل حل نہیں کیے۔