نیویارک (این این آئی)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی اہم اہمیت پر زور دیا اور تمام شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔نگراں وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کیلئے فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔نگراں وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی کی تشکیل سے آگاہ کیا اور آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے 20 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور سعودیہ کی ترقی میں پاکستانی کیمونٹی کی خدمات کو سراہا۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...