اسرائیل،سعودیہ تعلقات سے خطے میں استحکام ممکن ہے،امریکا

0
251

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کو ایک ساتھ لانے سے خطے کے استحکام پرزبردست اثرپڑے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیںامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ دونوں ممالک (اسرائیل اور سعودی عرب)کو ایک ساتھ لانے سے خطے کے استحکام پرزبردست اثر پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ مشرق اوسط میں تو کئی دہائیوں سے تنازعات چل رہے ہیں۔