اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔وکیل محمد شعیب خان نے عدالت کے بار بار پوچھنے پر کوئی دستاویز پیش نہیں کی تھیں۔
مقبول خبریں
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...