اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کی جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیاہے۔۔سپیکر نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے فوجی جوانوں نے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ سینہ سپر ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے، دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کی جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سپیکر نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعابھی کی۔
مقبول خبریں
پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو...
واشنگٹن ،اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی...
پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے، وفاقی وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک...
بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تمام اثاثے محفوظ...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر...
لاہور اور راولپنڈی میں عوام پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
لاہور /راولپنڈی (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عوامی سطح پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لاہور اور راولپنڈی...
پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر آپریشن ”بنیان مرصوص” شروع
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ''بنیان مرصوص''شروع کردیا گیا ، بھارت پر فتح ون میزائل فائر...