اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم انسانوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہو دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث تمام کرداروں قانون کی گرفت میں لایا جائے اور عبرت کا نشان بنا جائے۔سابق صدر نے مستونگ اور ہنگو میں بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم انسانوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اور پاکستان پیپلزپارٹی مستونگ اور ہنگو میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔دریں اثناء سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ اور ہنگو مسجد میں بم دھماکوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ وطن میں امن کے قیام کیلئے پولیس فوج عوام سیاسی رہنماؤں نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ دھماکوں میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ نیئر بخایر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...