نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہنگو میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت

0
306

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہنگو میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم کے آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔