اسلام آباد (این این آئی)تھر بلاک ٹو میں مقامی افراد کیلئے 17000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،خوشحال تھر پروگرام مختلف منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار کے حصول کے قابل بنانے میں موثر ثابت ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے فریم ورک کے تحت تیار کیے گئے اینگرو تھر بلاک ٹو کے پاور پلانٹس ملک کے لیے بجلی پیدا کرنے کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف کوئلے سے چلنے والے اسٹیشنوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔ درحقیقت تھر بلاک ٹو کی ترقی کے نتیجے میں مقامی افراد کے لئے 17000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی(ایس ای سی ایم سی) کے ایک اقدام خوشحال تھر نے بلاک ٹو کے مختلف منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایس ای ایم ایس سی کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان کے مطابق شمولیت کو فروغ دینے کے لئے خوشحال تھر نے 28000 سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں ، جو تھر بلاک ٹو میں کل روزگار کا 61 فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تھر بلاک ٹو میں 17080 افراد، جو کل افرادی قوت کا 61 فیصد ہیں، مختلف کرداروں میں مصروف ہیں۔ بیان میں مقامی افراد کو بااختیار بنانے کے لئے ایس ای سی ایم سی کے عزم پر مزید زور دیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بلاک ٹو، جہاں مائن ماوتھ پاور پلانٹ واقع ہے صنعت کے لحاظ سے مخصوص اور محنت طلب عہدوں کے لیے مقامی لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے خوشحال تھر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پہلے آ ئیں ، پہلے پا ئیں کے نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے ایک مقامی ڈیٹا بیس کے طور پر کام کرتا ہے۔ خوشحال تھر تھر کے اندر مختلف منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار کے حصول کے قابل بنانے میں موثر ثابت ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایس ای سی ایم ایس سندھ حکومت اور اینگرو پاورجن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو سندھ میں کوئلے کے ذخائر نکالنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ 660 میگاواٹ کا اینگرو تھر کول پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت تھر بلاک ٹو میں تیار کیا گیا اور اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ، چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی)کے تعاون سے 2019 میں مکمل ہوا اور فی الحال آپریشنل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 330 میگاواٹ کا حبکو تھر کول پاور پراجیکٹ(تھر انرجی) تھر بلاک ٹو میں کوئلے سے چلنے والا ایک اور اسٹیشن ہے جسے حبکو، ایف ایف سی اور سی ایم ای سی نے اسپانسر کیا ہے۔ 30 ستمبر 2023 کو مکمل ہونے والا یہ منصوبہ اس وقت آپریشنل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق330 میگاواٹ کا حبکو تھل نووا تھر کول پاور پراجیکٹ تھر بلاک ٹو میں سی پیک کے تحت ایک اور اقدام ہے، جس کی مالی اعانت حبکو، ایف ایف سی اور سی ایم ای سی نے بھی کی ہے۔ 17 فروری 2023 کو مکمل ہونے والا یہ منصوبہ فی الحال آپریشنل ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...