پاکستانی دستکاری کمپنی چین میں آف لائن موجودگی بڑھانے کی خواہاں

0
232

اسلام آباد (این این آئی) ہمارے پاس بہت سارے شراکت دار ہیں ، اور لوگ ہماری مصنوعات کے استعمال سے لطف اندوز ہوتے ہیں ہمیں چین میں اپنے فزیکل اسٹورز کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چین میں قائم ایک پاکستانی آرٹ انٹرپرائز کے سیلز منیجر یانگ ہان نے بیجنگ انٹرنیشنل کلچرل اینڈ ٹورازم فیلڈ ایکسپو 2023 میں چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این) کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ سیلز منیجر نے سی ای این کو بتایا کہ پاکستان، بھارت اور ایران کے پریمیم ہاتھ سے تیار کردہ اسکارف اور قالینوں میں مہارت رکھنے والا پاکستانی برانڈ بیجنگ، ہانگچو، شنگھائی، ڑیان، نانجنگ اور تیانجن سمیت بڑے چینی شہروں میں نو آف لائن اسٹورز رکھتا ہے۔ ہانگڑو میں واقع ایک موثر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ساتھ، ایشیا چین میں تیزی سے مقبول ہو گیا ہے۔یانگ نے سی ای این کو بتایا کہ پاکستان، بھارت اور ایران سے ہماری مصنوعات عام طور پر پہلے ہانگچو پہنچتی ہیں، اور پھر انہیں دوسرے شہروں میں آف لائن دکانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستکاری چھوٹی مارکیٹوں میں بھی داخل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لئے کمپنی نے چین میں مختلف نمائشوں میں اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک وقف ایکسپو ٹیم تشکیل دی ہے. یانگ نے کہا اس سال ہم نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروس (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں بھی شرکت کی۔ بیجنگ میں 20 سے 22 اکتوبر تک منعقد ہونے والی سیاحتی نمائش 20 ہزار مربع میٹر پر محیط تھی جس میں چین کے 20 صوبوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے 18 ممالک کے 350 سے زائد اداروں اور کاروباری اداروں نے شرکت کی۔