مصر اور اردن کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری

0
239

قاہرہ(این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان مصری دارالحکومت قاھرہ میں مصر اردن سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماں نے ایک مباحثہ اجلاس منعقد کیا۔ صدر سیسی نے اردن کے بادشاہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں پیدا ہونے والے نازک حالات کی روشنی میں اردن اور مصر دونوں کے موقف کو یک جا کرنے کے لیے مسلسل ہم آہنگی پر زور دیا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماں نے غزہ کی پٹی میں اعلان کردہ انسانی ہمدردی کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے بھرپور کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مناسب انسانی امداد کو غزہ داخلے کی اجازت دینے کے حوالے سے مشترکہ نقطہ نظر بھی اپنایا۔ دونوں طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی حالیہ دو قراردادوں پر بلا تاخیر عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے فلسطینی عوام کی بھوک اور اجتماعی سزا کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک مرتبہ پھر یہ اعلان کیا کہ دونوں ممالک کی طرف سے غزہ کی پٹی کے لوگوں کو غزہ کے اندر یا باہر بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔