انوار الحق کاکڑ سے آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلمان شہاب الدین کی ملاقات

0
254

کراچی(این این آئی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلمان شہاب الدین نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صدر آغا خان یونیورسٹی نے وزیرِ اعظم کے دورے کا خیر مقدم کیا اور یونیورسٹی کی مختلف شعبوں میں خدمات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے آغا خان یونیورسٹی کی مجموعی طور پر اور بالخصوص صحت کے شعبے میں گراں قدر اور تحقیق پر مبنی تعلیمی خدمات کو سراہا۔