مانسہرہ (این این آئی)پاور چائنہ نے مانسہرہ 765/220 کے وی کے سب اسٹیشن کی مکمل تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جو داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور اسلام آباد پاور گرڈ کے درمیان بجلی کی ترسیل کا کام انجام دے گا۔گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ کی جانب سے تعمیر کردہ پاکستان کے پہلے 765 کے وی سب اسٹیشن ای پی سی (انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن) منصوبے مانسہرہ 765 کے وی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منصوبے کے مقام پر شاندار انداز میں منعقد کی گئی جو مکمل پیمانے پر تعمیر کے آغاز کا اشارہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ سب اسٹیشن مانسہرہ شہر میں واقع ہے اور داسو ایچ پی پی اور وفاقی دارالحکومت کے درمیان بجلی کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے پہلی بار 765/220 کے وی وولٹیج کا استعمال ہوگا۔ یہ وولٹیج گریڈ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش والے سب اسٹیشن کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کی تکمیل سے صاف توانائی کی ترسیل سے اس کے سب اسٹیشن سے مقامی سطح پر بجلی کی قلت دور کرنے اور پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جنوری 2023 میں پاور چائنہ سیپکو 1 الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی آف پاکستان(این ٹی ڈی سی) نے 765 کے وی مانسہرہ سب اسٹیشن کے لئے ای پی سی معاہدے پر دستخط کیے۔ گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ نے 765/220 کے وی مانسہرہ سب اسٹیشن لوٹ 1 کے منصوبے کے لئے این ٹی ڈی سی کے ساتھ ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ منصوبے کے تحت داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور مانسہرہ سب اسٹیشن کے درمیان 157 کلومیٹر طویل 765 کے وی ڈبل سرکٹ اے سی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت آبی وسائل کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی) دریائے سندھ پر ایک رن آف ریور پروجیکٹ ہے جو ضلع کوہستان میں داسو ٹان سے 7 کلومیٹر اوپر واقع ہے۔ یہ مقام مجوزہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ سے 74 کلومیٹر نیچے اور اسلام آباد سے 350 کلومیٹر دور ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد ڈی ایچ پی پی کی مجموعی صلاحیت 4320 میگاواٹ ہوگی جس میں 12 پیداواری یونٹ ہوں گے۔ یہ نیشنل پاور پالیسی 2013 اور حکومت پاکستان کے ویڑن 2025 کے تحت ترجیحی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...