اسلام آبا د(این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ میڈیا فورم چین اور پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈا کا دفاع کر رہا ہے۔کامسٹیک میں آٹھویں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ اس تقریب میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے مقامی لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ میڈیا فورم چین اور پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈا کا دفاع کر رہا ہے،۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے ذریعے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے ذریعے پاکستانی عوام کا مستقبل کے حوالے سے اعتماد بڑھا، سی پیک سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبے مکمل کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار زیادہ اہم ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...