لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے جی او آر میں سابق نیول وارکالج کی عمارت اور قربان لائنز میں پولیس کے لئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔ جی او آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہور کا آفس بنے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کیلئے مختص پوری عمارت کا وزٹ کیا،کمروں، صحن،مسجد اور چھت کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ تزئین وآرائش کا کام معیار او ررفتار کے ساتھ جلد مکمل کیاجائے۔وزیراعلی محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کی تزئین وآرائش کے لئے 14روز کی ڈیڈلائن دی۔کمشنر آفس کے تمام دفاتر جی او آر کی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے۔وزیراعلی نے سٹیٹ آف دی آرٹ کمشنر آفس بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈپٹی کمشنر او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلی محسن نقو ی کے دوروں اور مانیٹرنگ کے باعث کئی برس سے زیر التوا ایک اورمنصوبہ تکمیل کے قریب،قربان لائنز میں پولیس کے لئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام تیزہو گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پولیس کیلئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا معائنہ کیااور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا،مزدوروں سے ملاقات کی،مصافحہ کیا اوررات گئے کام کرنے پر شاباش دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے 31جنوری سے قبل اپارٹمنٹس کے3فلور مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن د ے دی۔وزیراعلی محسن نقوی نے تینوں فلور پر جاری بجلی و لکڑی کے کام کا مشاہدہ کیا او رٹائلز کی تنصیب کے کام کو معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعلی نے اپارٹمنٹس کے سامنے خالی اراضی پر لان اور پودے لگانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپارٹمنٹس کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ قربان لائنز میں پولیس کیلئے 6منزلہ عمارت میں 24اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں۔اپارٹمنٹس میں دو لفٹ بھی لگائی جائیں گی۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...