کیوٹو(این این آئی)جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی، گینگ تشدد میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پر قبضہ کر لیا جبکہ یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا ہے، قیدیوں نے جیل کے گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازع سے نمٹنے کے لیے فوج بلا لی اور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا۔گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پر قبضہ کر لیا جبکہ یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا ہے، قیدیوں نے جیل کے گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار ہونے کے بعد امن و امان کی صورتِ حال خراب ہوئی ہے۔ایکواڈور کا مذکورہ گینگ لیڈر قتل اورمنشیات اسمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا۔واضح رہے کہ پچھلے برس صدارتی امیدوار فرنانڈو کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...