سعادت حسن منٹو کی 69ویںبرسی(کل) منائی جائیگی

0
170

اسلام آباد(این این آئی)اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 69ویںبرسی(کل)18جنوری جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میںادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،وہ 18جنوری1955ء کو انتقال کر گئے تھے ۔سعادت حسن منٹواردو کے واحد افسانہ نگار ہیں جن کی تحریریں آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیںوہ ایک صاحب اسلوب نثر نگار تھے جن کے افسانے ،مضامین اور خاکے اردو ادب کا ایک گرانقدر سرمایہ ہیںمنٹو کو معمار افسانہ نویس سمجھا جاتا تھا جنہوں نے اردو افسانہ نویسی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی ان کے مقبول ترین افسانے ،خاکے ا ور مضامین شائع ہو چکے ہیں جن میں ” ٹوبہ ٹیک سنگھ ،آتش پارے،دھن،لذت سنگ،سیاہ حاشیے،برقعے،ٹھنڈا گوشت اور دھواں ”قابل ذکر ہیں ان کے کئی افسانوی مجموعے،خاکے ا ور ڈرامے شائع ہو چکے ہیں۔سعادت حسن منٹو 18جنوری1955ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔