اسلام آباد (این این آئی)مرکزی بینک اگلے دو برس میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ہر 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔ سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہا کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔ان کا کہنا تھا ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔معاشی ماہرین کے مطابق عام طور پر نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں، اسٹیٹ بینک اگلے 2 سالوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی سیریز کے اجراء کے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ سیریز گردش میں رہیں گے، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...