اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومتِ پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے امریکی کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کرلیے۔ ‘روزویلٹ ہوٹل’ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) کی زیرملکیت ملٹی ملین پراپرٹی ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خسارے کا شکار پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔جونز لینگ لاسالے امیرکاز انکارپوریٹد (جے ایل ایل) کی زیر قیادت امریکی کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر نجکاری کمیشن (پی سی) میں دستخط کیے گئے۔حکومت کے جاری نجکاری پروگرام میں روزویلٹ ہوٹل کو ترجیح حاصل رہی ہے، رئیل اسٹیٹ کی فہرست میں 4 ادارے تھے، لاہور میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل اور وفاقی حکومت کی ملکیت یا زیرانتظام پراپرٹیز کی فروخت کے لیے لین دین مکمل کر لی گئی ہے، فہرست میں اب صرف جناح کنونشن سینٹر اور روزویلٹ ہوٹل باقی ہیں۔معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے مالیاتی مشاورتی کنسورشیم کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کے بدولت بہترین ممکنہ شراکت داروں کو تلاش کیا جائے گا اور حکومتِ پاکستان کے لیے اس کی ترقی سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ قدر حاصل کی جا سکے گی۔اس کے بعد ہونے والے اجلاس میں ایک تفصیلی روڈ میپ اور مخصوص وقت کے اندر اہداف کے حصول پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے نتیجے میں اس منصوبے کے لیے ممکنہ جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی شناخت اور انتخاب کیا جائے گا۔نگران وزیر نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان دنیا کے معاشی دارالحکومت کے مرکز میں واقع اِس تاریخی مقام کو جدید ترین خصوصیات اور معیارات کے ساتھ ایک شاندار اسٹرکچر کے طور پر تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...