شکر گڑھ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیا قائد اعظم، شہیدوں اور فوج پر حملہ کرنے والے پاکستانی ہو سکتے ہیں؟لگوال منہاساں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کا مضبوط ترین وزیر اعظم رہا ہے ان کی ایک جیب میں جنرل باجوہ اور دوسری میں چیف جسٹس سپریم کوٹ ہوتے تھے، بانی پی ٹی آئی جسے چاہتے تھے جیل میں ڈال دیتے تھے، انہوں نے اپنے ورکروں کو چور ڈاکو کے نعرے اور گالم گلوچ سکھایا، ان کا ایک منصوبہ بتائیں جو 4 سال میں لگا ہو۔احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور سی پیک بنایا، قصے، لطیفے سنا کر اور ترلے کر کے عوامی حمایت نہیں لی جا سکتی، پی ٹی آئی فتنے کا ٹولہ ہے وہ فارن فنڈنگ پر ملک میں انتشار پھیلاتی ہے، کرنل شیر خان کی بہادری کا اعتراف بھارت نے کیا، ان کی یادگار کی بے حرمتی کی گئی، کیا کوئی سیاسی جماعت چھاؤنیوں پر حملہ کر سکتی ہے؟۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک جماعت مذہب کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے، وہ مذہبی جماعت ہمارے جنت جہنم کے فیصلے کر رہی ہے، ہر مسلمان ختم نبوت کا سپاہی ہے، ایک خدا، رسول اور کتاب ہماری طاقت ہے، کونسی سیاسی جماعت ہے جو اپنے ہی قائد کے گھر کو جلائے، مسلم لیگ اس ملک کی ماں ہے جو قائد اعظم کی جماعت ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...