لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر ملک کے بہترین مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے ایک بار پھر مفاہمتی سیاست کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ، چوہدری شجاعت حسین مدبر اور دوریش اندیش سیاستدان ہیں اور انہوں نے کڑے وقت میں ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں کردارادا کیا ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم پہلوان نے کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے ایسے میں چوہدری شجاعت حسین کے مثبت کردار کی ساری قوم معترف ہے ۔ یہ خوش آئند ہے کہ دوسر ی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھی ملک کے نازک حالات کا ادراک کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے ” میں نہ مانوں ”کی رٹ خود اس کے اپنے حق میں بھی بہتر نہیں ، اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ وہ تنہا ملک کو گھمبیر چیلنجز سے نجات دلا سکتاہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے ، ملک کومعاشی دلدل سے باہر نکالنے اور سیاسی استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کا مل بیٹھنا نا گزیر ہے بصورت دیگر ہمارے حصے میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں آئے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...