پی ٹی آئی کا 15روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

0
128

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 15روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن 15روز میں کروائے جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رئوف حسن ہوں گے۔ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔