نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سفیر منیر اکرم نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اپنی ذمہ داری پوری کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں، اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...