اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔وفاقی وزرا ء کو ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے عمل کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور نجکاری کے تکنیکی اور قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ نجکاری کرتے ہوئے ادارے کے ملازمین کا تحفظ پیش نظر رکھا جائے گا۔وفاقی وزراء نے نجکاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور پرائیوٹائزیشن کمیشن کے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری کا عمل صاف شفاف ہونا چاہیے اور غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی طرح دیگر اداروں کی نجکاری بھی یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ نجکاری کی ہر پیشکش سب کے سامنے اور کیمروں کی موجودگی میں کھولی جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...